متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
بعض نمازی نماز کے بعد سجدے میں جا کر دعا مانگتے ہیں،کیاایسا کرنا درست ہےاور کیا یہ ہر نماز میں کیا جا سکتاہے؟
22 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز کے بعد صر ف دعا کی غرض سے سجدہ کرنے سے اجتناب کیا جائے،کہ اس میں علماءکا اختلاف ہے،البتہ اللہ تعالی کی نعمتوں پر یا نماز و دعا کی توفیق ملنے ہر شکرانے کا سجدہ کیا جائےاور اس میں دعا کی جائے ،تو اس کے جائز ہونے میں سب کا اتفاق ہے،لہذا یہ عمل کرنا چاہیئے۔
نیز یہ ایک نفلی سجدہ ہےاور اصول یہ ہے کہ جن اوقات میں نفل نماز پڑھنا مکروہ ہے ،ان میں نفلی سجدہ کرنا بھی مکروہ ہے،لہذا فجر کے مکمل وقت میں اور عصر میں ،نمازِ عصر کے بعد سے مغرب تک اس طرح سجدہ کر کے دعا کرنا درست نہیں۔