سوال1 جواب

حاجت پورا کرنے کے لئےایک مخصوص نماز پڑھی جا تی ہے،کیا ایسی کوئی نماز حدیث سے ثابت ہےاور اس کا کیا طریقہ ہے؟

مفتی محمد شعیب عباسی20 جون، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

جی بالکل!حاجت پورا کرنے کے لئےحدیث میں مخصوص نماز کی تعلیم دی گئی ہے،جسے صلاۃ الحاجات کہا جاتا ہے،اس کی دو یا چار رکعات پڑھی جا سکتی ہیں۔حدیث مبارکہ میں اس کا طریقہ یہ مذکور ہے،کہ پہلی رَکعت میں سورۂ فاتحہ اور تین بار آیۃ الکرسی پڑھے اور باقی تین رَکعتوں میں سورۂ فاتحہ کے ساتھ سورہ اخلاص ،فلق اور ناس ایک ایک بار پڑھی جائے،نیز یہ عام نوافل کی طرح بھی پڑھی جا سکتیں ہیں۔
حاجت پورا کرنے کے لئےایک مخصوص نماز… | صرف و نحو سوال جواب