متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
میں نے اپنی جوانی میں کافی نمازیں قضا کی ہیں،اللہ تعالی معاف فرمائے،اب میں اُس کی قضا کرنا چاہتاہوں،لیکن مسئلہ یہ ہے کہ اب مجھ میں پہلے جیسی طاقت نہیں ہے،گھٹنوں کے درد کی وجہ سے نماز بھی بیٹھ کر پڑھتا ہوں،اب معلوم یہ کرنا تھا کہ جو قضا مجھے ادا کرنی ہے،کیا میں وہ بیٹھ کر پڑھ سکتا ہوںیا مجھے کھڑے ہو کر ہی ادا کرنی ہوگی،کیونکہ جو قضا ہوئی ہیں،اس وقت تو میں بالکل ٹھیک تھا۔
26 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
عام حالات میں تو حکم یہی ہے کہ قضاء نماز اُسی طرح پڑھی جائے گی،جس طرح اد ا نماز پڑھی جاتی ہے،البتہ اگر کوئی عذر لاحق ہو،یعنی کسی وجہ سے رکوع ،سجود ،نہ کر سکتے ہوں،تو جس طرح ممکن ہو ،اپنے عذر کے مطابق قضا ،پڑھ سکتے ہیں۔لہذا مذکورہ صورت میں بھی سائل اگر بیٹھ کر قضا پڑھیں گے ،تو بالکل درست ہے،کھڑے ہو کر پڑھنا ضروری نہیں۔