متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ہماری مسجد میں اندر والے حصے کو بند کرنے کے لئے شیشے کے دروازے لگائے گئے ہیں،اس کے سامنے کھڑے ہو کر نماز پڑھتے ہیں،تو اس میں عکس نظر آتا ہے،تو کیا اس کے سامنے نماز پڑھ سکتے ہیں۔
15 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
شیشے میں نظر آنےوالا عکس تصویر کے حکم میں نہیں،لہذا اس کے سامنے نماز پڑھنے میں کوئی حرج نہیں،البتہ اگر شیشہ نمازی کےسامنےایسےمقام پرہوکہ سجدے کی جگہ نظر کرنے سے شیشے میں عکس نظر آئے اور خشوع و خضوع میں خلل واقع ہو ،تو یہ مکروہ تنزیہی ہے،یعنی نماز تو ہو جائے گی،لیکن ایسا کرنے سے بچا جائے۔