جس چیز کو نمازی اپنے آگے اس مقصد سے رکھے کہ دورانِ نماز کوئی شخص اس کے سامنے سے بغیر گناہ کے گزر جائے،اُس چیز کو سترہ کہا جاتا ہے۔
سترے کے لئے جو چیز رکھی جائے،وہ کم از کم ڈیڑھ فٹ لمبی اور ایک انگلی کی موٹائی کے برابر ہو،اس سے کم میں سترہ نہ ہوگا،نیز لٹکتے ہوئے پردے یا شیشے کو بھی سترہ بنایا جا سکتا ہے۔