متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
میں نماز پڑھتے ہوئے بار بار تشہد بھول جاتا ہوں،جس کی وجہ سے مجھےبار بار تشہد پڑھنا پڑ تا ہے،کیا میرا اس طرح نماز پڑھنا درست ہے۔
26 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز میں بھولنے کی وجہ ،نماز میں توجہ کا نہ ہونا ہوتا ہے۔توجہ رکھنے کے لئے نماز میں پڑھی جانے والی تسبیحات ،سورتیں اور تشہد وغیرہ کے ترجمے کو یاد کر لیا جائےاور نماز پڑھتے ہوئے اس ترجمے پر توجہ رکھیں ،تو ان شاءاللہ بھولنے کا مسئلہ ختم ہو جائے گا۔
بہرحال تشہد کی تکرار اگر فرض ، واجب، سنن موکدہ کے قعدہ اولی میں کی گئی ہے،تو یہ نمازدرست نہ ہوئی،اس کا دوبارہ ادا کرنا اور اللہ کی بارگاہ میں توبہ کرنا لازم ہے۔
اور اگرفرض، واجب اور سنن مؤکدہ وغیرموکدہ اورنوافل کےقعدہ اخیرہ میں یاسنن غیرموکدہ اورنوافل کے قعدہ اولی میں تشہد کا تکرارکیا ،تو نماز درست ہو جائے،البتہ بہتر یہی ہے کہ اس عمل سے بچا جائے۔