متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
ایک شخص نے کسی وجہ سے کافی وقت تک تیمم کر کے نماز پڑھی ،اب وہ شخص ٹھیک ہو گیا ہے،تو کیا اُن نمازوںکا اعادہ کیا جائے گا؟
2 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
تیمم کرکے پڑھی جانے والی نمازوں کو لوٹانے کے حوالے سے حکم یہ ہے کہ،
اگر تیمم بندوں کی طرف سے لاحق ہونے والے عذر کی وجہ سے کیا ہو،توعذر ختم ہونے کے بعدان نمازوں کو لوٹانا لازم ہوگا،جیسے ڈرائیور نماز کے لئے گاڑی نہ روکےاور مجبوراً تیمم کر کے نماز اد اکرنی پڑ جائے،تو لوٹانی لازم ہے۔
اور اگر عذر اللہ کی جانب سے ہو،تو اس صورت میں،تیمم کرکے جونمازپڑھی گئی، عذرکے ختم ہونے کے بعدوہ نماز نہیں دہرانی جائے گی۔مثلاکوئی اتنابیمارہے کہ وضونہیں کرسکتاتووہ تیمم کرکے نمازپڑھ لے پھرصحت مند ہو،تو اسے ان نمازوں کو لوٹانے کی حاجت نہیں۔