متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
میرے دوست کا ایکسڈینٹ ہو گیا ہے،وہ مسجد نہیں جا سکتا،تو کیااس پر جمعہ لازم ہوگا،اگر لازم ہے،تو کیا وہ گھر میں ہی چند افراد کے ساتھ جمعہ پڑھ سکتا ہےاور اگر جمعہ لازم نہیں،تو کیا گھر میں جمعہ ادا کر سکتا ہے۔
8 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
ایسی بیماری کہ جس کی وجہ سےنہ خود مسجد جا سکتا ہواور نہ ہی کوئی لیجانے والا موجود ہو۔یا خود یا کسی کے ساتھ جا تو سکتا ہو،لیکن جانےکی وجہ سے مرض بڑھ جانے یا دیر سے صحیح ہونے کا خطرہ ہو،توایسے شخص سے جمعہ ساقط ہو جاتا ہے،اور ظہر کی ادئیگی لازم ہوگی۔
اور ظہربھی تنہا ہی گھر پر ادا کرنی ہوگی،جماعت قائم کرنا درست نہیں،اگرچہ اس جیسے اور ایسے افراد موجود ہوں،جن پر جمعہ لازم نہیں ،کیونکہ جمعہ کے دن نمازِ جمعہ سے پہلے اور بعد ظہر کی جماعت قائم کرنا مکروہ ِ تحریمی ہے۔