سوالنحو1 جواب
جواب دہندہ
أعطینا صیغہ جمع متکلم فعل ماضی مثبت معروف ثلاثی مزید فیہ ناقص واوی از باب افعال
اصل میں یہ صیغہ أعطَونا تھا
قاعدہ
وہ واؤ جو چوتھی جگہ یا اس سے آگے واقع ہو اور اس سے پہلے ضمہ یا واو ساکن نہ ہو تو اسے یاء سے بدلنا واجب ہے۔ اس صورت میں اگر اس کا ماقبل مفتوح ہو تو اسے الف سے بدل دیں گے
اس قاعدے کے تحت واؤ کو یاء سے بدل دیا
چوتھی جگہ ہے اور اس سے پہلے ضمہ یا واؤ ساکن نہیں ہے