سوالنحو1 جواب

ابتغاء اس کی صرفی تحقیق

Faiqa habib FaiqaFaiqa habib Faiqa12 نومبر، 2025

جواب دہندہ

Kaif Aliraza
Kaif Aliraza

اسلامک ڈیسک معاون

کراچی

·

اِبْتِغَاء ۔ صرفی تحقیق لفظ: مصدر، باب افتعال (ثلاثی مزید فیہ)۔ مادہ: ب-غ-ی، جنس: ناقص یائی۔ وزن: اِفْتِعَال۔ ہمزۂ وصل اور تاء: الف اور تاء زائد ہیں۔ اصل: اِبْتِغَایٌ۔ تعلیل: مصدر کے آخر میں یاء الف زائدہ (الف افتعال) کے بعد واقع ہوئی ہے، اور اس سے پہلے الف زائدہ ہے۔ قاعدہ: واو یا یاء الف زائدہ کے بعد آخر میں آئے تو ہمزہ سے بدل جاتی ہے۔ اس لیے یاء کو ہمزہ بنایا گیا، اِبْتِغَاء ہوا۔