سوال1 جواب

عدتِ وفات میں اگرکوئی عورت پردہ کا لحاظ رکھتے ہوے کیاجاب کےلئے گھر سے باہر جاسکتی ہے ؟

Aalima Areeba Ibrahim 24 مئی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

دورانِ عدت عورت کاگھر سے باہر نکلنا جائز نہیں ، البتہ اگر عورت کے پاس خرچے وغیرہ کے لیے رقم نہ ہو ،نہ ہی گھر میں رہ کر جائز کسب کرنے کا ذریعہ ہو اور نہ ہی کوئی کفالت کا ذریعہ ہو،تو خاتون کو باہر نکلنے کی اجازت ہوگی،البتہ دن کے اوقات میں شرعی پردے کا لحاظ کرتے ہوئے جانے کی اجازت ہے جب کہ رات کا اکثر حصہ اپنے گھر میں آکر گزارے، لیکن اگر بقدر ِکفایت رقم موجود ہو یا گھر میں رہ کر ایسا جائز کسب اختیار کر سکتی ہے جس سے اپنے اخراجات پورے کر سکےیا کوئی کفالت کرنے والا موجود ہو ، تو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہ ہوگی۔ جواز صرف ضرورت کی بنا پر ہے اور جب ضرورت ہی متحقق نہ ہو تو جواز بھی ختم ہو جائے گا۔
عدتِ وفات میں اگرکوئی عورت پردہ کا… | صرف و نحو سوال جواب