سوال1 جواب

اگر کسی آدمی کو چھوٹا پیشاب کرنے کے بعد اچھی طرح استنجا اور وضو کرنے کہ بعد پھر قطرے آئیں تو پھر وہ کیسے نماز پڑھے؟ کیا کپڑے چینج کر کے دوبارہ وضوکرے؟

محمد فائز مدنی8 مئی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

آپ نے تفصیل ذکرنہیں کی کہ آیاقطرے مسلسل آتے رہتے ہیں یاپیشاب کے کچھ وقفے کے بعد آکربندہوجاتے ہیں۔اگرقطرے اتنے تسلسل سے آتے ہیں کہ ایک فرض نمازبھی اس کے بغیرادانہیں کرسکتے تو اس صورت میں معذورکہلائیں گے اورہرفرض نمازکے وقت وضوکرکے اس سے فرض ،سنت اورنوافل اداکریں،اگرکوئی اوروضوتوڑنے والی چیزپیش نہ آئے،تو نماز کے وقت تک وضو برقرار رہے گا،وقت ختم ہوتے ہی طہارت ختم ہو جائے گی۔اوراگرپیشاب کے بعد وقتی طورپرقطرے خارج ہوتے ہیں بعدمیں بندہوجاتے ہیں اس صورت میں نمازسے کافی دیرپہلے فارغ ہوجایاکریں اورجب قطرے بندہوجائیں پھرکپڑے بدل کر،یاکوئی زائدکپڑالنگی وغیرہ یاٹشواستعمال کریں اوراسے نماز سے پہلے تبدیل کرکے نمازاداکرلیاکریں۔
اگر کسی آدمی کو چھوٹا پیشاب کرنے کے… | صرف و نحو سوال جواب