منی کا اپنی جگہ سے شہوت کےساتھ جدا ہوکر عضوِ خاص سے نکلنے سے غسل فرض ہوتا ہے۔ پوچھی گئی صورت میں اگر برے خیالات کے وقت منی شہوت کےساتھ اپنی جگہ سے جدا ہوکر نکلی،تو غسل فرض ہوجائے گا، نیز بغیر شہوت کے بیماری یا کمزوری کے سبب اگر منی نکل آئے، تو غسل فرض نہ ہوگا، ہاں ! وضو ٹوٹ جائے گا، اور کپڑوں پر لگنے کی صورت میں کپڑے بھی ناپاک ہوں گے۔