جی نہیں! دن میں نیت کرنے میں یہ شرط ہے کہ طلوعِ فجر سے وقتِ نیت تک، روزہ توڑنے والا کوئی بھی عمل یعنی کھانا، پینا یا تعلقِ زوجین جان بوجھ کر نہ کیا ہو، اگر ایسا کیا تو نیت کام نہ آئے گی، روزہ درست نہ ہوگا، ہاں اگر بھولے سے ایسا کچھ ہوا تو وہ معاف ہے اور روزہ درست ہوگا۔