اگر چوتھی رکعت کے سجدہ سے پہلے یاد آجائے، تودوبارہ بیٹھ جائیں، پھر سجدہ سہو کر کے نماز مکمل کر لیں اور اگر چوتھی کا سجدہ کر لیا تھا، تو دیکھا جائےگا کہ تیسری رکعت میں قعدہ کیا تھا یا نہیں،اگر نہیں کیا تو نماز فاسد ہو گئی اور اگر قعدہ کر کےٓہ کھڑے ہوئے تھے، تو اب پانچوی رکعت بھی ملائیں اور آخر میں سجدہ سہو کریں، اس صورت میں تین فرض ہو گئےاور دو سنت۔