سوال1 جواب

اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھول کر اگر کچھ کھا پی لیا تو اس سے روزہ نہیں ٹوٹتا، اس کی کوئی دلیل موجود ہے؟ رہنمائی فرما دیں۔

مفتی محمد شعیب عباسی3 مئی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

یہ مسئلہ بالکل درست اور حدیث سے ثابت ہے! حدیثِ مبارکہ میں ہے کہ نبیِ کریمﷺ نے ارشاد فرمایا! من نسي وهو صائم فاكل او شرب، فليتم صومه، فإنما اطعمه الله وسقاه یعنی "جو شخص روزے کی حالت میں بھول گیا اور کھا لیا یا پی لیا تو وہ اپنا روزہ پورا کرے کیونکہ اس کو اللّٰه نے کھلایا اور پلایا ہے۔" (صحیح مسلم: 2716)
اکثر لوگ یہ کہتے ہیں کہ بھول کر اگر… | صرف و نحو سوال جواب