سوال1 جواب

اکثر نماز کے مسائل میں کہا جاتاہے کہ یہ واجب الاعادہ ہےیا یہ فرض الاعادہ ہے،اس کا کیا مطلب ہوتا ہےاور ان کے درمیان کوئی فرق ہے۔

مفتی محمد شعیب عباسی10 جون، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

اعادہ کا مطلب ہے،لوٹانا۔نماز کے بارے میں جب کہا جاتا ہے کہ ،اس کے اعادہ کیا جائے،اس کے مطلب ہےکہاسے دوبارہ پڑھا جائے، لہذا فرض الاعادہ کا مطلب یہ ہوا کہ جس نماز کا دوبارہ پڑھنا فرض ہو،عمومی طورپر فرض الاعادہ کا حکم اس وقت ہوتا ہے،کہ جب نماز ہی درست طریقے سے ادا نہ ہوئی ہواور واجب الاعادہ اس وقت کہا جاتا ہے کہ جب نماز ناقص ادا کی ہو۔