متعلقہ سوالات
نحو
1
عَلِمَ اَنْ سَیَکُوْنُ مِنْکُمْ مَّرْضٰی کی ترکیب
9 جنوری، 2026محمد خورشید
جواب دہندہ
Q
علم فعل، ھو ضمیر فاعل
اَنْ مخففہ من انَّ الثقیلۃ ہے، ناصبہ نہیں، اسی لیے سیکونُ مرفوع ہے
اس کا اسم ضمیر الشان محذوف ہے (اَنَّہٗ)
سین حرف استقبال، یکون فعل ناقص، منکم جار مجرور ظرف مستقر ہو کر خبر مقدم، مرضٰی اسم مؤخر
فعل ناقص اسم و خبر ملکر جملہ فعلیہ ہو کر ان مخففہ کی خبر
ان اپنے اسم و خبر سے ملکر بتاویل مصدر علم کا مفعول بہ
فعل فاعل مفعول ملکر جملہ فعلیہ خبریہ