سوالنحو1 جواب

المنجد کے ذریعہ سے عربی عبارت تیار کرنے کا طریقہ ؟ تفصیل سے .

BINT_E_MASSAMBINT_E_MASSAM14 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

مختلف مراحل steps میں سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں پہلا مرحلہ عبارت کی تعیین کریں کونسی عبارت تیار کرنی ہے دوسرا مرحلہ جس عبارت کی تیاری کرنی ہے اب اس کو ایک بار پڑھ لیں پڑھتے ہوئے معنی پر غور کرتے جائیں تیسرا مرحلہ عبارت پڑھنے میں جن الفاظ کے معانی سمجھ نہیں آئے اب ان کو المنجد سے تلاش کریں تلاش کرنے کے لئے مطلوبہ لفظ کی تعیین کریں اسم ہے یا فعل یا حرف پھر اگر اسم یا فعل ہے تو اس کے حروف اصلیہ نکال کر لغت میں تلاش کریں اور اس لفظ کے معانی میں سے کسی ایک معنی جو آپ کی عبارت کے مفہوم سے مطابقت رکھتا ہو منتخب کریں چوتھا مرحلہ اب دوسری بار عبارت پڑھئے اور یوں تین چار بار پڑھیں اب بھی اگر کہیں مفہوم سمجھنے میں مشکل آ رہی ہے تو اس مقام کے الفاظ کو ایک بار پھر لغت سے تلاشئے کچھ عرصہ اسی طرز پر عبارت تیار کرتے رہیں بہت فوائد حاصل ہوں گے