متعلقہ سوالات
نحو
1
اَنَا ابْنُ التَّارِکِ الْبَکْرِیِّ بِشْرٍ کی ترکیب
1 اکتوبر، 2025Shuaib Raza
جواب دہندہ
Q
صحیح شعر: اَنَا ابْنُ التَّارِکِ الْبَکْرِیِّ بِشْرٍ ، عَلَیْہِ الطَّیْرُ تَرْقُبُہٗ وُقُوْعًا
اَنَا مبتدا
اِبْنُ مضاف، اَلتَّارِکِ اسم فاعل (ترک بمعنی صیّر، دو مفعول والا)، ھو ضمیر فاعل
الْبَکْرِیِّ مضاف الیہ (اضافت لفظیہ، معنیً مفعول اول)، بِشْرٍ اس کا عطف بیان (بدل نہیں بن سکتا کیونکہ بدل تکرار عامل کے حکم میں ہوتا ہے اور التارکِ بشرٍ کی اضافت جائز نہیں)
عَلَیْہِ جار مجرور ظرف مستقر ہو کر خبر مقدم، الطَّیْرُ مبتدا مؤخر
تَرْقُبُ فعل، ھی ضمیر فاعل، ہٗ ضمیر مفعول بہ، وُقُوْعًا (جمع واقع) فاعل سے حال؛ یہ جملہ فعلیہ الطیر سے حال
علیہ الطیر ترقبہ جملہ اسمیہ ہو کر التارک کا مفعول ثانی
اسم فاعل اپنے فاعل اور مفعولوں سے ملکر مضاف الیہ؛ ابن اپنے مضاف الیہ سے ملکر خبر
مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ خبریہ