سوالنحو1 جواب

اسمائے ظروف ،استفہام ،شرط یہ تمام اسما ء اور انکے کچھ حروف ترکیب میں کیا واقع ہوتے ہیں ؟؟؟

Ahmad razaAhmad raza3 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

اس کا جواب میں قدر تفصیل سے دینا چاہوں گا ان کو ہم چار اقسام میں تقسیم کرتے ہیں پہلی قسم جو ظرفیت کا معنی دیتے ہیں دوسری قسم جو ظرفیت کا معنی نہیں دیتے تیسری قسم جو مضاف الیہ کے اعتبار سے ہوں اور چوتھی قسم حروف پہلی قسم جو ظرفیت کا معنی دیتے ہیں وہ ہمیشہ مفعول فیہ بنتے ہیں چاہے وہ شرط استفہام ہوں یا ظرف چاہے فعل موجود ہو یا مقدر نکالا جائے دوسری قسم کی تین صورتیں بنتی ہیں اس قسم میں من ما مھما آتے ہیں پہلی صورت ان کے بعد فعل لازم ہو یا فعل متعدی جس کا مفعول بہ مذکور ہو تو اس صورت میں مبتدا بنتے ہیں جیسے مَن قام من ضربته دوسری صورت فعل متعدی ہو جس کا مفعول بہ مذکور نا ہو تو یہ مفعول بہ بن جاتے ہیں جیسے من ضربت تیسری صورت جب ان کے بعد اسم مرفوع ہو تو اس صورت میں یہ مبتدا بن جاتے ہیں اور خبر مقدم بھی بن سکتے ہیں تیسری قسم وہ اسماء ہیں جو مضاف الیہ کے حساب سے ہوتے ہیں وہ ای اور ایۃ ہوتے ہیں ان کے احکام مضاف الیہ کے اعتبار سے اوپر والے ہوں گے چوتھی قسم حروف کی ہے تو یہ کچھ نہیں بنتے ایک کلیہ یاد رکھئے گا کہ اسماء اسفہام کے اعراب کی پہچان کے کئے سوال کے جواب میں جو اسم استفہام کی جگہ پر اس آئے گا جو اس کا اعراب ہوگا وہی اسم استفہام کا ہوگا جیسے من ضربت کے جواب میں آئے گا ضربت زیدا یہاں من کی جگہ زید آیا اور مفعول بہ بن رہا ہے تو من بھی مفعول بہ بن رہا ہوگا دیگر مثالیں من قام زید قام من ضربته زید ضربته