متعلقہ سوالات
نحو
1
التوریہ کونسا صیغہ ہے، اصل اور باب کیا ہے
12 فروری، 2026Faisal Attari
جواب دہندہ

اگر اَلتَّوْرِیَۃ (توریہ) مراد ہے تو یہ مصدر ہے، ثلاثی مزید فیہ ناقص یائی باب تفعیل (وَرّٰی یُوَرِّیْ تَوْرِیَۃً)، حروف اصلیہ و ر ی
ناقص سے تفعیل کا مصدر عموماً تَفْعِلَۃ کے وزن پر آتا ہے جیسے تَزْکِیَۃ
اگر اَلتَّوْرَاۃ مراد ہے تو اکثر کے نزدیک عبرانی (عجمی) لفظ ہے؛ بصریین کے نزدیک وَرٰی سے فَوْعَلَۃ: اصل وَوْرَیَۃ، پہلی واو تاء سے بدلی تو تَوْرَیَۃ، پھر یاء متحرک ماقبل مفتوح الف سے بدلے تو تَوْرَاۃ