متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
عورت اسٹیشن پر نماز پڑھے،تو کیا نقاب میں ہی نماز پڑھ سکتی ہےیا اسے نقاب ہٹانا ہوگا۔
18 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نمازمیں مردو عورت کے لئے چہرہ چھپانا جائز نہیں،البتہ اگر کسی عذر کی وجہ سے چہرہ چھپایا جائے،جیسے جماہی یا چھینک روکنے کے لئےیا کسی بیماری سے بچنے کی غرض سے ،جیسے کرونا وائرس سے بچنے کے لئے ماسک لگائے جاتے رہے۔
اس کے علاوہ اگر خاتون باقاعدگی کے ساتھ ہر ایک مقام پر پردے کا خیال رکھتی ہیں،تو ایسی خاتون کو بھی چہرہ چھپا کر نماز پڑھنے کی اجازت ہوگی۔
ان صورتوں کے علاوہ مردو عورت کے لئے نماز میں چہرہ چھپانا جائز نہیں۔