متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں رکوع کس طرح کیا جائے گا۔رہنمائی فرمائیں۔
29 جون، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
زمین پر بیٹھ کر نماز پڑھنے کی صورت میں،رکوع کا طریقہ یہ ہےکہ اس قدر جھکا جائے کہ پیشانی گھٹنوں کی سیدھ میں آجائے،اس سے زیادہ جھکنا کہ پیشانی زمین کے قریب ہو جائے،یہ درست نہیں۔
اور اگر کرسی پر بیٹھ کر نماز ادا کر رہے ہیں،تو ایسی صورت میں سجدہ کی مقدار سے کم رکوع کے لئے جھکا جائے گا۔
اس کے علاوہ یہ یاد رکھیں کہ ،فرائض،واجبات اور سنتِ فجر میں قیام فرض ہے۔ان نمازوں کو اگر بغیر کسی عذرِ شرعی کے بیٹھ کر پڑھیں گے،تو ادا نہیں ہوں گی،نیز عذر نہ ہونے کی وجہ سےنوافل بیٹھ کر پڑھ سکتے ہیں،لیکن افضل یہی ہے کہ کھڑے ہو کر پڑھے جائیں۔تاکہ مکمل ثواب حاصل ہو۔