متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
نماز کی پہلی رکعت میں سورہ قدرپڑھی ،پھر دوسری رکعت میں بھول کر سورۃ التین کی تلاوت شروع کر دی اور اسی کو مکمل کر لیا،کیا نماز درست ہوئی؟
30 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
نماز اور نماز کے علاوہ جان بوجھ کر ترتیب کے خلاف قرآن پڑھنا مکروہ تحریمی ہے،لہذا اگر کوئی بھولے سے اس طرح کا عمل کر لے ،تو حرج نہیں،نیزنماز میں اگر کوئی بھولے سے خلاف ترتیب تلاوت شروع کر دے ،تو اُسی کو مکمل کرناضروری ہوتا ہے،اُسے چھوڑ کر اگلی سورت پڑھنے کی اجازت نہیں۔
مذکورہ صورت میں چونکہ بھولے سے پچھلی سورت کی تلاوت شروع کر دی تھی اوراُسی کو مکمل کیا،لہذا نماز بالکل درست ہوئی۔