متعلقہ سوالات
نحو
1
بِسْمِ اللّٰہِ کی کتنی ترکیبیں ہیں
6 اکتوبر، 2025abomohammad Abrar
جواب دہندہ
Q
بسم اللہ میں ب جار، اسم مضاف، اللہ مضاف الیہ، ملکر مجرور؛ اصل اختلاف جار مجرور کے متعلق میں ہے، اس لحاظ سے دو مشہور ترکیبیں ہیں:
ظرف لغو: فعل محذوف کے متعلق، جیسے اَقْرَأُ یا اَبْتَدِئُ بِسْمِ اللّٰہِ؛ فعل فاعل اور ظرف لغو ملکر جملہ فعلیہ
ظرف مستقر: اسم محذوف کے متعلق ہو کر خبر، جیسے اِبْتِدَائِیْ (کَائِنٌ) بِسْمِ اللّٰہِ؛ مبتدا خبر ملکر جملہ اسمیہ
پھر محذوف کو مقدم یا مؤخر ماننے سے مزید صورتیں بنتی ہیں؛ مؤخر ماننا بہتر ہے تاکہ اللہ کا نام مقدم رہے اور حصر کا فائدہ دے