متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
بعض لوگ کاٹن کا ایسا سوٹ پہنتے ہیں ،جس میں اُ ن کے جسم کی رنگت جھلک رہی ہوتی ہے،کیا ایسے کپڑوںمیں نماز درست ہوگی۔
22 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
جواب سے پہلے یہ یاد رکھیں کہ،نماز میں عورت کے لئے پانچ اعضاء( چہرہ ،دونوں ہتھیلیاں اور دونوں پاؤں ٹخنے کے نیچے تک)کے علاوہ مکمل جسم چھپانا لاز م ، جبکہ مرد کے لئے ناف سے گھٹنوں کے نیچے تک چھپانا لازم ہے۔
لہذا مردو عورت میں سے کسی کے لئے اتنا باریک کپڑا پہننا جائز نہیں کہ جس سے ستر عورت کی رنگت جھلکتی ہو، نیز اس کپڑے میں نماز پڑھی ،تو نماز ہی شروع نہ ہوگی،کیونکہ نماز میں ستر عورت شرط ہے اور شرط کا نماز سے پہلے مکمل ہونا ضروری ہے۔