سوال1 جواب

دو لوگوں کوایک ہی نماز پڑھنی ہے،تو کیا وہ جماعت قائم کر سکتے ہیں ،اگر کر سکتے ہیں ،تو اس کا کیا طریقہ ہوگا؟

مفتی محمد شعیب عباسی22 جولائی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

اگر فقط دو افراد ہوں،تو جمعہ اورعیدین کے علاوہ نماز کی جماعت کروا سکتے ہیں،کیونکہ جمعہ وعیدین کی جماعت کے لئے امام کے علاوہ کم از کم تین افراد کا ہونا ضروری ہے۔ جماعت کے لئے صرف دو افراد ہوں ،تو ایک امام بن جائے اور دوسرا مقتدی ،نیز اس صورت میں مقتدی امام کے سیدھی جانب اس کے قدم سے کچھ پیچھے ہو کر کھڑا ہو۔
دو لوگوں کوایک ہی نماز پڑھنی ہے،تو… | صرف و نحو سوال جواب