سوال1 جواب

دورانِ نماز اگر امام صاحب کا وضو ٹوٹ جائے ،توکیا کیا جائے،اگر امام صاحب خود لوگوں کو نماز توڑ دینے کا کہہ دیں،پھر وضو کر کے دوبارہ نماز پڑھائیں ،تو کیا یہ درست ہے۔

مفتی محمد شعیب عباسی30 مئی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

دوران ِ نماز وضو ٹوٹنے کی صورت میں امام کو دونوں چیزوں کا اختیار ہے۔ پہلا یہ کہ ا مام صاحب کسی کو خلیفہ مقرر کر دیں اور پھر وضو کرنے کے بعد جماعت کے ساتھ شامل ہو جائیں دوسرا یہ کہ امام صاحب نیت توڑ کر وضو کرنے کے بعد ازسر نو نماز پڑھائے،نیز دوسری صورت افضل ہے۔