سوالنحو1 جواب

فعل پر کسرہ اور تنوین کیوں نہیں اتی ہے

Mo imran Raza Mo imranMo imran Raza Mo imran18 اکتوبر، 2026

جواب دہندہ

Kaif Aliraza
Kaif Aliraza

اسلامک ڈیسک معاون

کراچی

فعل پر کسرہ اور تنوین اس لیے نہیں آتی کہ یہ دونوں اسم کی خاص علامات ہیں۔ کسرہ (جر): جر اسم کا اعراب ہے، کیونکہ جر کا مطلب ہے کسی اسم کا حرفِ جر یا مضاف کی طرف نسبت پانا، اور یہ نسبت صرف اسم میں ممکن ہے۔ فعل نہ مضاف الیہ بنتا ہے، نہ حرفِ جر کا مدخول، اس لیے فعلِ مضارع کو رفع، نصب اور جزم تو ملتے ہیں مگر جر نہیں ملتا۔ تنوین: تنوین اسم کے منصرف (متمکن) ہونے کی علامت ہے، یعنی اس کی خفت اور اسمیت پر دلالت کرتی ہے۔ فعل اسم سے ثقیل ہے اور اس میں اسمیت نہیں، اس لیے تنوین اس پر داخل نہیں ہوتی۔
فعل پر کسرہ اور تنوین کیوں نہیں اتی ہے | صرف و نحو سوال جواب