سوال1 جواب

ہماری مسجد میں ایک محفل منعقد کروائی گئی،جس کے لئے ایک اسٹیج بنوایا گیا،عشاء کی نماز پڑھائی گئی،تو امام صاحب اسٹیج پر ہی کھڑے ہوئےاو ر آپ کے ساتھ کچھ اور افراد نے بھی اسٹیج پر صفیں بنائیں،باقی افراد اسٹیج سے نیچے نماز پڑھ رہے تھے،اسٹیج زمین سے تقریباً چھ فٹ اونچا تھا ،کیا ایسی صورت میں نماز درست ہوئی۔

مفتی محمد شعیب عباسی8 جولائی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

مذکورہ صورت میں چونکہ امام کے ساتھ اسٹیج پر صفیں بنائی گئیں ہیں،اس لئے نماز بغیر کسی کراہت کے درست ہو گئی،ہاں اگر امام صاحب تنہا کھڑے ہوتے ،تو یہ مکروہ عمل ہوتا۔