متعلقہ سوالات
نحو
1
کیا ہر الف مقصورہ و ممدودہ والا اسم غیر منصرف ہوتا ہے
5 اکتوبر، 2025Muzammil Mansuri
جواب دہندہ
Q
نہیں، صرف وہ اسم غیر منصرف ہوتا ہے جس کے آخر میں الف تانیث مقصورہ یا ممدودہ ہو، اور یہ الف دو اسباب کے قائم مقام ہوتا ہے، جیسے حُبْلٰی، کُبْرٰی، صَحْرَاءُ، حَمْرَاءُ
اگر الف اصلی ہو یا کسی اصلی حرف سے بدلا ہو تو اسم منصرف ہے، جیسے عَصًا، فَتًی (مقصورہ)، کِسَاءٌ، رِدَاءٌ، بِنَاءٌ (ممدودہ)
اسی طرح الحاق کا الف بھی منصرف رہتا ہے، جیسے اَرْطًی، عِلْبَاءٌ، حِرْبَاءٌ