سوالنحو1 جواب

حرف جارہ میں کتنے حرف زائد ہیں اورحرف جارہ کے زائد ہونے کی پہچان کیا ہے ؟

Rustam Ali کنیز فاطمہRustam Ali کنیز فاطمہ8 جنوری، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

·

حروف جار میں سے چار حروف زائد ہوتے ہیں من باء کاف لام کاف کی زیادتی سماعی ہے یعنی اس کا کوئی قاعدہ نہیں ہے لام کی زیادتی اس مفعول بہ میں ہوتی ہے جو اپنے فعل پر مقدم ہو اسے لام تقویۃ کہتے ہیں من کی زیادتی فاعل مفعول بہ مبتدا میں ہوتی ہے اس کی دو شرطیں ہیں ایک تو پہلے نفی نہی استفہام ہو اور مجرور نکرہ ہو باء کی کے زائد ہونے کی پہچان 1 کفی کے فاعل پر زائد ہوتا ہے 2 مفعول بہ پر زائد ہوتا 3 لیس کی خبر پر 4 مبتدا پر زائد ہوتا ہے جب مبتدا لفظ حسب ہو 5 حال جب حال کا عامل منفی ہو لیکن یہ زیادتی سماعی ہے