سوالنحو1 جواب

ھل کے ذریعے سوال کب کیا جاتا ہے اور ماذا کے ذریعے سوال کب کیا جاتا ہے؟؟؟

Hafsa ImranHafsa Imran26 ستمبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

ھل کے ذریعے کسی جملے نسبت کے بارے میں سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کام ہوا یا نہیں اسی وجہ سے اس کا جواب بھی نعم یا لا کے ذریعے دیا جاتا ہے یعنی ہم تب سوال کرتے ہیں جب کسی چیز کے ہونے یا نا ہونے کا علم نا ہو جیسے ھل زید فی الدار کیا زید گھر میں ہے تو جواب ہم دیں گے کہ ہے یا نہیں پوچھنے والا گویا جانتا ہی نہیں تھا کہ زید گھر میں ہے یا نہیں اسی طریقے ایک دوسری مثال ملاحظہ فرمائیں ھل ضرب زید کیا زید نے مارا ہے تو جواب دیں گے ہاں یا نہیں تو یہاں سوال نسبت کے بارے میں ہوتا ہے کہ دو چیزوں کے درمیان جو نسبت ہے یہ حقیقت میں ہے یا نہیں جبکہ ماذا کے ذریعے سوال کرنا اسی طرح ہے جیسے ما کے ذریعے سوال کیا جاتا ہے بس ان میں تھوڑا سا فرق ہوتا ہے جیسے کوئی پوچھے ماذا اکلت تو جواب دیں گے اکلت فاکھۃ اور لحما