متعلقہ سوالات
نحو
1
حروف مضارع کب مضموم اور کب مفتوح، اور فعل مضارع کب مبنی کب معرب
18 جنوری، 2026Fiza Fatima
جواب دہندہ
Q
علامت مضارع اس وقت مضموم ہوتی ہے جب ماضی چار حرفی ہو: رباعی مجرد، افعال، تفعیل، مفاعلہ، جیسے یُدَحْرِجُ، یُکْرِمُ، یُعَلِّمُ، یُقَاتِلُ
باقی تمام ابواب (ثلاثی مجرد، خماسی، سداسی) میں مفتوح ہوتی ہے، جیسے یَنْصُرُ، یَجْتَنِبُ، یَسْتَخْرِجُ
مجہول میں ہر باب کی علامت مضارع مضموم ہوتی ہے: یُنْصَرُ
فعل مضارع معرب ہے، دو صورتوں میں مبنی ہوتا ہے:
نون جمع مؤنث لگے تو مبنی علی السکون: یَضْرِبْنَ
نون تاکید براہ راست متصل ہو تو مبنی علی الفتح: لَیَضْرِبَنَّ