جماہی ،کھانسی،چھینک وغیرہ کی وجہ سے ہونے والے وقفے کا اعتبار نہیں کیا جاتا،لہذا ان کی آنے کی وجہ سے تین مرتبہ سبحان اللہ یا اس سے زیادہ مقدار فرض و واجب میں تاخیر ہو بھی جائے ،تو اس سے نماز پر کوئی اثر نہ ہوگااور نہ ہی اس صورت میں سجدہ سہو لازم ہوگا۔
البتہ بہتر یہ ہے کہ نماز میں جماہی وغیرہ کو حتی الامکان روکا جائے،لہذا کوشش کرکے جہاں تک ہوسکے اُسے روکے،نہ رُکے اور اس کے سبب تین بار سبحان اللہ کے بقدر یا اس سے زیادہ وقفہ ہوجائے تو شرعاًکچھ حرج نہیں۔