متعلقہ موضوعات
متعلقہ سوالات
1
جماعت میں دیر سے شامل ہونے والاشخص فوراً ثنا پڑھے گا یا اپنی بقیہ نماز پڑھتے وقت پڑھے گا۔
18 جولائی، 2024مفتی محمد شعیب عباسی
جواب دہندہ
م
اس سلسلے میں اصول یہ ہےکہ اگر امام صاحب قراءت کر رہے ہوں،تو نماز میں شامل ہونے کے بعدثنا ء نہ پڑھے بلکہ خاموشی سے قراءت سنے،پھر جب اپنی بقیہ رکعتیں پڑھنے کے لئے کھڑا ہو ،تو اس کی ابتداء میں ثناء پڑھے۔
اور اگر امام صاحب قراء ت نہ کر رہے ہوں،تو اب امام کے ساتھ شامل ہونے کے بعد ثناء پڑھ لے،اس صورت میں اپنی
بقیہ رکعات پڑھتے ہوئے ،ثناء پڑھنے کی حاجت نہیں۔