سوالنحو1 جواب

جار مجرور ظرف لغو یا مستقر کىو بنتے ہیں

محمد رمضانمحمد رمضان10 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

آپ کے سوال میں دو احتمال ہیں ایک ظرف کیوں بنتے ہیں دوسرا مستقر یا لغو کیوں ہوتے ہیں سب سے پہلی بات تو یہ ہے کہ اصطلاحات میں بحث نہیں ہوتی اگر کسی جگہ کتے کو انسان کہتے ہیں اور انسان کو کتا تو ان کے نزدیک درست ہوگا اب آپ کے جواب کی طرف چلتے ہیں ظرف جار مجرور اس لیے کہلاتے ہیں کہ یہ بھی ظرف زمان و مکان کی طرح کسی نا کسی کی متعلق ہوتے ہیں اور لغو یا مستقر یہ دو الگ چیزیں ہیں ظرف لغو تب ہوتا ہے جب متعلق لفظوں میں موجود ہو تو اس وقت یہ لغو ہوتا ہے اور لغو اس لئے ہوتا ہے کہ اب یہ صرف جار مجرور کا مجموعہ ہے اور اس کے اندر کوئی چیز محذوف نہیں جبکہ مستقر اس وقت کہتے ہیں جب ان کا متعلق لفظوں میں موجود نا ہو تو اس وقت مستقر اس لیے کہتے ہیں کہ یہاں اس میں اسم فاعل یا فعل محذوف کی ضمیر ہوتی ہے یعنی پورا اسم فاعل یا فعل ان کی اندر چھپا بیٹھا ہے اور مستقر کا مطلب ہی قرار کی جگہ یا ٹھہرنے کی جگہ ہوتا ہے