سوالنحو1 جواب
جواب دہندہ

یائے متکلم (مضاف الیہ) میں دونوں جائز ہیں: سکون بھی اور فتحہ بھی، اور بعض جگہ ایک متعین ہے۔
1. فتحہ واجب (یا اولیٰ):
جب یاء کے بعد ہمزۂ وصل ہو، التقائے ساکنین سے بچنے کے لیے: هَذَا كِتَابِيَ الْجَدِيدُ، بَيْتِيَ الْكَبِيرُ۔
جب ماقبل ساکن ہو (مثلاً مثنیٰ یا جمع مذکر سالم کی یاء، یا مقصور کا الف): غُلَامَيَّ، مُسْلِمِيَّ، عَصَايَ (یہاں یاء کا ادغام یا فتحہ)۔
فِيَّ (فی + ی) میں بھی یاء مفتوح ہے۔