سوالنحو1 جواب

جملہ خبریہ اور جملہ انشائیہ میں کیا فرق ہیں .. نیز اجلس. یا. من ھذا. میں جھوٹ کااحتمال کیسے اوکیوں نہی ھیں

Mushtaq Ali AliMushtaq Ali Ali24 جولائی، 2024

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

جملہ خبریہ میں جھوٹے اور سچے ہونے کا احتمال ہوتا ہے جبکہ انشائیہ میں سچے جھوٹے ہونے کا احتمال نہیں ہوتا بالفاظ دیگر جس جملے کے قائل کو سچا یا جھوٹا کہا جا سکتا ہو وہ خبریہ اور جس کے قائل کو سچا یا جھوٹا نا کہا جا سکے وہ انشائیہ ہے اجلس فعل امر ہے جو شخص حکم دے رہا ہے اس کو آپ سچا یا جھوٹا نہیں کہہ سکتے اسی طرح من ھذا میں سوال کیا جا رہا ہے تو سوال کرنے والے کو سچا یا جھوٹا نہیں کہا جا سکتا