متعلقہ سوالات
نحو
1
خُذْهَا وَلَا تَخَفْ سَنُعِیْدُهَا سِیْرَتَهَا الْاُوْلٰی کی ترکیب
9 جولائی، 2025Moosa Raza
جواب دہندہ
Q
خُذْ فعل امر، اَنْتَ فاعل مستتر، هَا مفعول بہ؛ جملہ فعلیہ انشائیہ، معطوف علیہ
و عاطفہ، لَا ناہیہ، تَخَفْ مضارع مجزوم، اَنْتَ فاعل؛ جملہ فعلیہ انشائیہ معطوف
سَنُعِیْدُ: س حرف استقبال، نُعِیْدُ فعل، نَحْنُ فاعل، هَا مفعول اول
سِیْرَتَ مضاف هَا مضاف الیہ ملکر مفعول ثانی (یا حال/تمییز کے قریب؛ اعادہ دو مفعول والا)
الْاُوْلٰی صفت سیرت کی
فعل فاعل مفعولین ملکر جملہ فعلیہ خبریہ
ترجمہ: اسے پکڑو اور ڈرو نہیں؛ ہم اسے اس کی پہلی حالت پر لوٹا دیں گے