سوال1 جواب

کیا فرماتے ہیں علمائے کرام اس مسئلے کے بارے میں کہ کیا مستعمل پانی سے میت کو غسل دیا جا سکتاہے؟

مفتی محمد شعیب عباسی3 مئی، 2024

جواب دہندہ

م
مفتی محمد شعیب عباسی

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

مستعمل پانی سے نجاستِ حکمیہ(یعنی بے وضو پن یا بے غسل پن) کو دور نہیں کیا جا سکتا اور انتقال کے بعد انسان کا مکمل جسم نجس ہو جاتا ہے،لہذا مستعمل پانی سے میت کو ٖغسل نہیں دیا جا سکتا۔