سوال1 جواب

کیا گائے اور اونٹ کے سات حصوں کا کوئی تصورقرآن و حدیث سے ملتا ہے؟

محمد فہد رضا15 مئی، 2024

جواب دہندہ

مفتی محمد مدنی رضا
مفتی محمد مدنی رضا

اسلامک ڈیسک معاون

Karachi

·

بڑے جانوروں میں سات حصوں کی موجودگی پر استدلال کے لیے مختلف احادیث موجود ہیں۔جیساکہ مسلم شریف میں ہے، عن جابر بن عبد الله، قال: نحرنا مع رسول الله صلى الله عليه وسلم عام الحديبية البدنة عن سبعة، والبقرة عن سبعة'' ترجمہ:حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم نے حدیبیہ کے سال رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ایک اونٹ سات افراد کی طرف سے نحر کیا تھا اور گائے کو سات افراد کی طرف سے( ذبح کیا تھا)۔(الصحیح للمسلم:1318)