سوالنحو1 جواب

لا حول ولا قوه الا بالله کی ترکیب کیا ہوگی

محمد زمران چترالی12 اکتوبر، 2024

جواب دہندہ

Kaif Aliraza
Kaif Aliraza

اسلامک ڈیسک معاون

کراچی

·

لا۔لائے نفی جنس حول لا کا اسم اس کے بعد الا باللہ کو مقدر مانیں اس میں الا کو حرف استثناء قرار دیں اور باللہ کو موجود محذوف کا ظرف مستقر بنائیں پھر آخر میں موجود کو اس کے نائب الفاعل اور ظرف مستقر سے ملکر لائے نفی جنس کی خبر قرار دے کر جملہ اسمیہ خبریہ بنائیں ۔لائے نفی جنس اپنے اسم اور خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا آگے ولا قوۃ الا باللہ میں و حرف عطف لا برائے نفی جنس قوۃ اسم الا حرف استثناء اور باللہ جو موجود محذوف کا ظرف مستقر ہے پھر اسے خبر بنائیں ۔لائے نفی جنس اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ ہوا