متعلقہ سوالات
نحو
1
لَا طَاقَۃَ لَنَا الْیَوْمَ بِجَالُوْتَ وَجُنُوْدِہٖ کی ترکیب
4 جولائی، 2025Muhammad Soomro
جواب دہندہ
Q
لَا نفی جنس، طَاقَۃَ اس کا اسم
لَنَا: لام جار، نا مجرور؛ جار مجرور ظرف مستقر (کَائِنَۃٌ) کے متعلق ہو کر لا کی خبر
الْیَوْمَ مفعول فیہ
بِجَالُوْتَ: با جار، جالوت مجرور (غیر منصرف)، و عاطفہ، جُنُوْدِ مضاف ہٖ مضاف الیہ ملکر معطوف؛ جار مجرور ظرف لغو طاقۃ یا خبر کے متعلق
لا اپنے اسم و خبر سے ملکر جملہ اسمیہ خبریہ
ترجمہ: آج ہم میں جالوت اور اس کے لشکروں کے مقابلے کی طاقت نہیں