متعلقہ سوالات
نحو
1
ما اور لیس میں فرق مع حوالہ
25 جنوری، 2026Muhammad Abubakar
جواب دہندہ
Q
لیس فعل ناقص جامد ہے، ما حرف نفی ہے جو لیس کے مشابہ ہو کر عمل کرتا ہے (ما مشبہ بلیس)
لیس پر ضمیریں لگتی ہیں (لَسْتُ، لَسْنَا)، ما پر نہیں
لیس ہمیشہ عمل کرتا ہے؛ ما صرف اہل حجاز کے ہاں عمل کرتا ہے، بنو تمیم کے ہاں عمل نہیں کرتا
ما کے عمل کی شرطیں: خبر اسم سے مقدم نہ ہو، نفی اِلَّا سے نہ ٹوٹے، اس کے بعد اِنْ زائدہ نہ ہو؛ لیس میں یہ شرطیں نہیں (لَیْسَ قَائِمًا زَیْدٌ جائز)
حوالہ: شرح ابن عقیل، باب ما ولا ولات وإن المشبہات بلیس؛ ہدایۃ النحو