سوالنحو1 جواب

یوم لفیف کی کون سی قسم ہے لفیف مفروق ہے کہ لفیف مقرون کہ دونوں کی تعریف کے حساب سے یوم ان دونوں میں نہیں رہے

Arman GaziArman Gazi13 ستمبر، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

لفیف کی تعریف جو کی جاتی ہے: جس کلمہ میں دو حروف اصلیہ حرف علت ہوں اور آگے اقسام بیان کرتے ہوئے یوں لکھتے ہیں کہ: اگر دونوں حروف عین اور لام کلمہ میں ہوں تو لفیف مقرون کہتے ہیں اور اگر فاء اور لام کلمہ میں ہوں تو لفیف مفروق کہتے ہیں کچھ کتب میں یہی تعریف لکھی ہوتی ہے جس کی وجہ سے یوم اور ویل جیسے الفاظ اقسام سبعہ میں داخل ہونے سے رہ جاتے ہیں لیکن درست تقسیم وہی ہے جو ابن الحاجب نے شافیہ میں کی ہے کہ: فاء اور عین یا عین اور لام کلمہ میں اگر دو حروف علت ہوں تو لفیف مقرون ہوگا اور اگر فاء اور لام کلمہ میں ہوں تو لفیف مفروق ہوگا فائدہ : فاء اور عین کلمہ میں دو حروف علت ہوں ایسا کوئی فعل نہیں ہوتا بلکہ صرف اسم ہوگا اور دو واؤ والا کوئی کلمہ نہیں ملتا نا اسماء میں نا افعال میں
یوم لفیف کی کون سی قسم ہے لفیف مفروق… | صرف و نحو سوال جواب