سوالنحو1 جواب

مکان کی صرفی تحقیق اور تعلیل بتا دیں کل ٹیسٹ ہے کل میرا

Hamzailyas IlyasHamzailyas Ilyas24 اگست، 2025

جواب دہندہ

شہزاد عابد
شہزاد عابد

اسلامک ڈیسک معاون

راجن پور،روجھان

مکان صیغہ واحد اسم ظرف ثلاثی مجرد اجوف واوی از باب نصر ینصر اصل میں مَکْوَنُ تھا قاعدہ نمبر 2 واو یا یاء کا ماقبل حرف صحیح ساکن ہو تو ان کی حرکت مَاقبل کو دینا واجب ہے اور اگر يہ حرکت فتحہ ہو تو واو یا یا کو الف سے بدلنا بھی واجب ہے اس قاعدہ کے تحت واؤ کی حرکت کاف کو دیکر اسے الف سے بدلا تو مکان ہو گیا