سوالنحو1 جواب
جواب دہندہ
مرکب توصیفی و مرکب اضافی
پہلے تو ان دونوں کی تعریفات و قواعد ذہن میں ہونے چاہیئں
اس کے بعد یہ ایک بنیادی فرق ہے کہ
مرکب اضافی کے ترجمے میں کا، کی، کے، تیرا، میرا، تیری، میری، ہمارا، وغیرہ کے الفاظ آتے ہیں
جبکہ مرکب توصیفی میں ایسا نہیں ہوتا
عبارت کے اعتبار سے ایک فرق یہ ہے کہ
جب بھی ضمیر سے پہلے اسم ہو تو وہاں مرکب اضافی ہوگا
جیسے غلامہ قلمہ
اسی طرح اکثر پہلا اسم نکرہ اور دوسرا معرفہ ہو تو وہاں بھی مرکب اضافی ہوگا
اگر کہیں دو اسم ہوں اور دونوں مذکر و مؤنث واحد تثنیہ جمع معرفہ نکرہ اور اعراب میں ایک جیسے ہوں تو وہ موصوف صفت ہوں گے
اور بھی کئی پہچان ہو سکتی ہیں