سوالنحو1 جواب

مصدر اورجامد اورمشق ميں لفظي اومعنوی کیا فرق ہے

Afghan AfghanAfghan Afghan12 جنوری، 2026

جواب دہندہ

Kaif Aliraza
Kaif Aliraza

اسلامک ڈیسک معاون

کراچی

·

مصدر، جامد اور مشتق میں فرق: 1. مصدر: وہ اسم ہے جو کسی کام کے ہونے (حدث) پر بغیر زمانے کے دلالت کرے، اور اسی سے دوسرے صیغے نکلیں۔ جیسے ضَرْب، نَصْر، عِلْم۔ 2. جامد: وہ اسم ہے جو نہ کسی سے نکلا ہو، نہ اس سے کچھ نکلے۔ جیسے رَجُل، حَجَر، فَرَس۔ 3. مشتق: وہ لفظ ہے جو مصدر سے نکلا ہو اور مصدر کا معنی ساتھ رکھے۔ جیسے ضَارِب، مَضْرُوب، ضَرَبَ۔ لفظی اور معنوی فرق مصدر اصل ہے، کسی لفظ سے مشتق نہیں (بصریوں کے نزدیک) صرف حدث پر دلالت، زمانہ نہیں مشتق مصدر سے ماخوذ، اس کے حروف اصلی رکھتا ہے حدث ذات (یا زمانہ) پر دلالت جامد کسی مادے سے ماخوذ نہیں، نہ اس سے صیغے بنتے ہیں